5 جولائی 2018 - 10:19
ایک مہینے میں آل سعود کے 76 فوجی ہلاک اور زخمی

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی فوج نے جون کے مہینے میں سعودی عرب کے 76 فوجی ہلاک اور زخمی کردیئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے جون کے مہینے میں سعودی عرب کے 76 فوجی ہلاک اور زخمی کردیئے ہیں۔ سعودی عرب کے واس خبـررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ جون کے مہینے میں سعودی عرب کے 30 فوجی ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اپنے فوجیوں کو بچآنے کے لئے سوڈان اور بعض دیگر ممالک کے کرائے کے فوجیوں سے استفادہ کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169